ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت میڑک کے امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات کے اعزاز میں تقریب7اگست کو منعقد کر ے گی جس کےلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیے گئے ، ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ مریم نواز ہوںگی تقریب کے احسن انعقاد کےلئے مختلف بورڈز کے سیکرٹریز پر مشتمل کوارڈینیشن کمیٹی بنا دی گئی ہے،تقریب میں تمام بورڈز کے ٹاپر طلباء کو خصوصی ایوارڈزاور کیش پرائز دئیے جائیں گے۔ لاہور آمد پر طلبہ کو سرکاری پروٹوکول اور گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا۔ سات سال قبل آخری مرتبہ شہبازشریف نے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب منعقد کی تھی۔ تقریب میں ٹاپر طلباء کے نامزد پسندیدہ استاد کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا جائیگا۔ پنجاب بھر سے آنیوالے ٹاپر طلباء، اساتذہ اور والدین 2 روزلاہورمیں قیام کریں گے۔طلباء کے اعزازمیں شاہی قلعہ میں عشائیہ بھی دیا جائیگا۔