• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا: عدیل عمران کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کی تقریب

ویانا (اکرم باجوہ)آسٹریا کے صوبہ اوبر کے شہر گمند میں سیاسی ،سماجی وکاروباری شخصیت میاں عدیل عمران کی جانب سے پاکستان کے 77ویں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آسٹریا کے شہر لنز سے چوہدری محمد حفیظ ،رانا قمر ظہیر ، رانا ریاض، اشفاق احمد ،میاں رضا روحیل ،ریاض سندھو ،حاجی میاں خلیل احمد اور میاں برادران کے علاوہ ناروے سے بھی مہمانوں نے شرکت کی ۔ تقریب میں مہمانوں کو میزبان میاں عدیل عمران نے پھول پیش کئے اور خوش آمدید کہا۔تقریب میں پاکستان کی 77ویں جشن آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا ۔شرکا نے میاں عدیل عمران کو جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہر سال میاں عدیل عمران جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کرتے ہیں جس سے دیار غیر میں ہم سب کی پاکستان سے محبت عیاں ہے ۔اس موقع پر شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ میاں عدیل عمران نے مہمانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی ۔
یورپ سے سے مزید