• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جابجا گڑھے بن گئے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ، موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں میں کولہے اور ریڑھ کی ہڈیوں میں درد اور مہروں کے کھسکنے کا سبب بن رہی رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کاکہنا ہے کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سے گزرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ سواروں میں کولہے اور ریڑھ کی ہڈیوں میں درد اور مہروں کے کھسکنے کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل چلانے والے نوجوانوں کی اکثریت میں ریڑھ کے ہڈی کے درد اور ڈسک یعنی مُہروں کے کھسکنے کی شکایات ہیں، رکشوں میں سفر کرنیوالی خواتین کی اکثریت کو بھی انہی مسائل کا سامنا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہونے کے سبب یہ حادثوں کا سبب بھی بن رہی ہیں اور ان پر پیدل چلنا بھی محال ہے اور موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت میں دقت ہورہی ہے۔ شہر کی چند سڑکوں کو چھوڑ دیا جائے توایک بھی سڑک ایسی نہیں ہے جس پر گڑھے نہ ہوں۔ بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں بالخصوص خواتین اور بزرگوں کیلئے یہ بالکل بھی محفوظ نہیں راہگیروں کی طرح گاڑیوں پر سفر کرنے والے لوگ بھی ایسی سڑکوں پر سفر کرنے میں شدید دشواری محسوس کررہے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر 30 سال کی عمر کے نوجوانوں کا ایم آر آئی کیا جائے تو انہیں ڈی جینیریٹو اسپائن کی بیماری آئے گی، اس عمر میں ایک صحتمند ریڑھ کی ہڈی ہونی چاہئے اور ڈی جینیریٹو اسپائن تو 50 سال کی عمر کے بعد ہونی چاہئے۔شہر نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ فی الفور شہر بھر کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید