راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) یوم شہداء پولیس کے موقع پر یادگار شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی سمیت افسران اورشہداء کی فیملیوں نے شرکت کی۔ آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور اُنکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔