• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی مہم کیلئے15سو عارضی سینٹری ورکرز ایک روز میں بھرتی

راولپنڈی(راحت منیر /اپنے رپورٹرسے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے انسداد ڈینگی مہم کیلئے15سو عارضی سینٹری ورکرز ایک دن میں بھرتی کرلئے۔قبل ازیں پنجاب حکومت کی طرف سے عارضی بھرتی کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق بھرتی اشتہار مارچ میں شائع ہوئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی نے30جولائی کو سکروٹنی کی اور31جولائی کو پانچ ہزار درخواستوں میں سے پندرہ سو شارٹ لسٹ کر کے تقر نامے جاری کردئیےجن کو تقریبا چار کروڑ 80 لاکھ روپے کے لگ بھگ ادائیگی کی جائے گی۔ اتھارٹی پہلے ہی پانچ سو ملین روپے کے خسارے میں ہے۔ پہلے سے بھرتی مستقل سینٹری ورکرز میں210 گھوسٹ ملازمین تاحال تلاش کئے جارہے ہیں جو اپنی ڈیوٹیوں کی بجائے مختلف برانچوں اور دفاتر میں ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او کے مطابق ڈینگی کا پیک سیزن اگست ستمبر اور اکتوبر ہے۔ عارضی بھرتی ملازمین کیلئےفنانس ڈیپارٹمنٹ سے فنڈز جاری ہوگئے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید