کراچی (اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی نے غیرقانونی اسلحہ کی ترسیل میں ملوث گینگ کے کارندے رزاق ولد محمد عالم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ، ترجمان کے مطابق ایک شخص کو اسلحہ سے بھرا کٹ بیگ کے کر دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی اطلاع ملی تھی ،پولیس نے سائٹ بی تھانے کی حدود میں کارروائی کی ، کٹ بیگ میں ایک سیون ایم ایم رائفل،دو ٹرپل ٹو رائفل،ایک 223 رائفل،ایک شاٹ گن 12 بور اور ایک ٹی ٹی پستول تیس بور برآمد ہو ئی ہے ۔