لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی سپلائی نہ آسکی ۔گزشتہ ایک ماہ سے شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی دستیاب نہیں۔ آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی زیادہ ہونے کی وجہ سے عام صارفین نے یوٹیلٹی سٹوروں کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ۔حکام کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کےنفاذ کی وجہ سے چینی کی فروخت تاحال شروع نہ ہوسکی ۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام گزشتہ ایک ماہ سے چینی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم نہ کراسکے۔