• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والا ملزم دم توڑ گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چکری کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والا ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔اتوار کی شام چک دنیال میں ایک پک اپ میں ملزمان بھینس لوڈ کرکے لے جارہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا ۔ پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزموں نےفائرنگ شروع کر دی تھی ۔پولیس پارٹی نے بھی ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر اپنےساتھی ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہو کر شاکر اللہ زمین پر گرا پڑا تھا ۔پولیس کے مطابق زخمی شاکراللہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
اسلام آباد سے مزید