• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امیدواروں نے تصور عزیز کی قیادت میں مطالبات کے حق اور پی ایم ڈی سی کی جانب سے انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافے کے خلاف پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرئے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرئے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے ٹیسٹ فیس میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ میں حصہ لینے زیادہ تر طلباء و طالبات کا تعلق مڈل کلاس گھرانوں سے ہے اور وہ یہ بھاری فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ اس ناروا فیصلے سے ہونہار محنتی طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار روپے کردی گئی ہے جو طلباءکے ساتھ ظلم کے مترادف ہے جس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ انہوں نےمطالبہ کیا کہ انٹری ٹیسٹ فیس میں کمی کی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید