• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم کلکٹریٹ کی جانب سےسمگل شدہ غیر قانونی ممنوعہ سامان تلف کردیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کسٹم کلکٹریٹکی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کاسمگل شدہ غیر قانونی ممنوعہ سامان تلف کر دیا گیا ، کسٹم ملتان کی جانب سے ڈرائی پورٹ پر گزشتہ 2 سالوں میں پکڑے گئے سامان کے فیصلے ہونے پر سمگل شدہ سامان کو تلف کرنے کی تقریب ہوئی جس میں غیر قانونی سمگل شدہ سامان کللکٹر کسٹم عمران سجاد بخاری،مس عابدہ ظفر سول جج۔ایڈشنل ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس ڈاکٹر علی ممتاز،ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عمیر زاہد، ڈپٹی کلکٹر کسٹم مریم جمیلہ، اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم زیغم کی موجودگی میں تلف کیا گیا۔اس موقع پر علاقہ مجسٹریٹ بھی موجود تھی ۔کلکٹر کسٹم عمران سجاد بخاری کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کی سمگل شدہ غیرملکی شراب کی 907بوتلیں،11 سو موبائل فونز،1650 کلو نمک سمیت ڈرون کیمرے اور دیگر اشیاء غیرقانونی طریقے سے منگوائی گئی تھی۔
ملتان سے مزید