• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ: پارکنگ کی نیلامی میں ہنگامہ آرائی، ایف آئی آر درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پارکنگ کی نیلامی کے دوران ہنگامہ آرائی کے حوالے سے محکمہ چارجڈ پارکنگ کی جانب سے سٹی کورٹ تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ایف آئی آر نمبر 171/24ڈپٹی ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کے ایم سی سید وسیم سراج کی مدعیت میں تھانہ سٹی کورٹ میں درج کی گئی ہے۔مدعی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی ہیڈ آفس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پارکنگ کی نیلامی کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی، ایف آئی آر میں پارکنگ کے ٹھیکے دار عبداللہ اور شمیم اور ان کے دیگر دس سے بارہ ساتھیوں کو شامل کیا گیا ہے، ملزمان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ،ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراداور سینئر ڈائریکٹر نبیل بلوچ کو بھی گالیاں دیں، جس سے نیلامی متاثر ہوئی اور ہم اپنی کمیٹی کے ہمراہ خوفزدہ ہوکر دفتروں میں چلے گئے۔ ایف آئی آر مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے حکم پر درج کروائی گئی ہے۔ایف آئی آر سرکاری کام میں مداخلت،جان سے مارنے کی دھمکیوں اور گالم گلوچ کی دفعات کے تحت درج کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید