• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

47 سال پرانا کورنگی 10 ایکڑ اراضی تنازع، سیکریٹری سروسز و دیگر طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی کی 10 ایکڑ سے زائد زمین کا تنازع 47 سال بعد بھی حل نہ ہوسکا، سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی کے ڈی اے، سیکریٹری سروسز و دیگر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں کورنگی کی 10 ایکڑ زمین کے تنازع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل خواجہ شمس اسلام نے کہا کہ 1976 میں آنے والے سیلاب متاثرین کو سندھ حکومت نے ہماری زمین پر آباد کیا تھا۔ 1979 میں کورنگی کی دس ایکڑ سے زائد زمین کے ڈی اے کو واپس کردی گئی تھی۔ کے ڈی کی جانب سے زمین درخواست گزار کو دینے کی یقینی دہانی پر درخواست نمٹا دی تھی۔ سندھ حکومت اب کہہ رہی ہے کہ زمین ہماری ہے درخواست گزار کو نہیں دیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ زمین اے جی مجید کو دینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے، سیکریٹری سروسز و دیگر کو 8 اگست کو طلب کرلیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید