برمنگھم (ابرار مغل )ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کےجشن آزدی کے موقع پر پردیس میں دیس کے رنگ نظر آ رہے ہیں اور اس بار نوجوانوں خصوصا بچوں میں زبردست جوش اور ولولہ ہے جو قابل دید ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں کیا جس میں غلام نبی عامر،شہزاد اقبال ،چوہدری بشارت اور عزیز بھائی نے شرکت کی ۔مرزا فیصل محمود نے کہا کہ ہم چاہے وطن سے دور ہیں مگر ہمارے دل پاکستان میں بسنے والے پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہر اوورسیز پاکستانی یہ چاہتا ہے کہ پاکستان کی جس طرح سے ہو سکے آبیاری کی جائے، جب کوئی مصیبت یا آفت آتی ہے تو اوورسیز پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنے ہم وطنوں کی ہر طرح سے مدد کرتے ہیں اور چاہتے ہیں ہمارا پیارا پاکستان دنیا میں عظیم ملک بن کر ابھرے، یہی وجہ ہے کہ برمنگھم کی تاریخ میں اس بار جشن آزادی کے موقع پر بڑی تعداد میں پروگرامز کرائے جا رہے ہیں جو ریکارڈ ہے ۔