کراچی (ایجنسیاں،نیوز ڈیسک) کراچی ائیرپورٹ پر کئی برس سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) اور مختلف ائیرلائنز کے کھڑے ہوئے ناکارہ طیارے کباڑ بن گئے۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق اب تک تین ناکارہ طیاروں کو نیلامی کے ذریعے ائیرپورٹ سے ہٹایا جاچکا ہے اور دیگر ناکارہ طیاروں کو ہٹانے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ کسٹمز اور سی اے اے کے واجبات کے تنازع کے سبب کراچی ائیرپورٹ پر 35سے زائد ناکارہ طیارے سالہا سال سے موجود ہیں جو کھڑے کھڑے کباڑ بن چکے اور انکی وجہ کراچی ائیرپورٹ طیاروں کا قبرستان لگتا ہے۔ سی اے اے ذرائع کا بتانا ہے کہ ناکارہ طیارے پی آئی اے سمیت مختلف ائیر لائنز کے ہیں، ان طیاروں میں پرندوں کے گھونسلے بھی ہیں جو ائیر پورٹ کیلئے خطرہ ہیں۔