• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ‘ چیئرمین نیب ملاقات‘ کرپشن ختم کرنے کے عزم کا اعادہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کرپشن کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت اور نیب کے درمیان جامع تعاون پر تبادلہ خیال کیا‘ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا ‘چیئرمین نیب نے وزیراعلیٰ کو صوبے سے متعلق جاری انکوائریوں اور تحقیقات میںہونے والی اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ اور چیئرمین نیب نے موثر ہم آہنگی اور ٹھوس کاوشوں کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنے اٹل عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی نیب کراچی جاوید اکبر ریاض نے وزیراعلیٰ کو ایک جامع بریفنگ پیش کی جس میں نیب، محکمہ جنگلات اور سندھ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کی گئی مشترکہ کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی جس کے نتیجے میں محکمہ جنگلات کی طرف سے جاری کردہ تمام زرعی جنگلات کی لیز کی منسوخی، ریزروڈ فارسٹ لینڈ کے 98 فیصد کی میوٹیشن، تجاوزات کا خاتمہ، غیر مجاز اور غیر قانونی الاٹمنٹ کی نمایاں حد تک منسوخی اور سروے آف پاکستان کے ذریعہ 75فیصد سے زیادہ جنگلات کی حد بندی کر دی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید