• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ملزمان ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب پولیس اور موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں2 ملزمان ہلاک ہوگئے ،ہلاک ملزمان کی لاشوں کو پولیس نے قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا تاہم ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے،پولیس کا کہنا ہےکہ مقابلہ شاہین فورس کے اہلکاروں کے ساتھ ہوا ،شاہین فورس کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔
اہم خبریں سے مزید