• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے رویہ میں معمولی لچک، مگر 9 مئی پر موقف نہیں بدلا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کار شہزاد اقبال کہنا ہے کہ پچھلے دو تین ہفتوں سے جس طرح کے بیانات آرہے ہیں اس میں ایک معمولی سی لچک عمران خان کے بیانئے میں آئی ہے لیکن 9 مئی کے حوالے سے انکا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے، 9مئی کا معاملہ کمیشن سے نہیں سیاست سے حل ہوگا، ریما عمر نے کہا میرے خیال میں 9مئی پر کمیشن بنانا کوئی اچھا راستہ نہیں، ہمارا ماضی دکھاتا ہے کہ ہمیں ان سے کچھ خاص حاصل نہیں ہوتا، سلیم صافی نے کہا اگر عمران خان نے فوٹیج کی بات کی ہے تو انہیں وہ فوٹیج دکھائے جاسکتے ہیں جس میں انکے نمایاں لوگ نظر آتے ہیں، اگر وہ اپنی بات پر قائم ہیں اور معافی مانگتے ہیں تو اس سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔ایسا لگ رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکے گا اس کے کیا مضمرات ہوسکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید