• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس عجلت میں منسوخ

اسلام آباد (مہتاب حیدر ) نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی ) کا بدھ کو یہاں اجلاس عجلت میں منسوخ کردیا گیا ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و تر قیات احسن اقبال کو یہ قدم اس وقت اٹھانا پڑا جب زیادہ تر وفاقی سیکرٹریوں نےاس اہم اجلاس میں عدم شرکت کو تر جیح دی ۔ احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایسے وفاقی سیکڑیوں کو تحریری طور پر نا پسندیدگی سے آگاہ کریں جس میں دفتر شماریات کے چیف اسٹیٹشین بھی شامل ہیں ۔ عدم شرکت کے حامل وفاقی سیکرٹریوں نے خود کے بجائے اپنے جو نیئرا فسران کو بھیجنے پر توجہ دی ۔ این پی ایم سی مہنگائی کے دباؤ کا حل تلاش کرنے والا اہم فورم ہے ۔ جس کو ماہانہ کی بنیاد پر دوبارہ فعال کیا جارہا ہے ۔ آئی ایم ایف کی ہدایت پر بھاری ٹیکسز لاگو کئے جانے کے بعد اسے دوبارہ استوار کیا جانے لگا ۔ ماضی میں این پی ایم سی بڑا مضبوط فورم تصور ہوتا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید