• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جنگی جہاز یرموک کا دورہ بحرین، مشقوں کا انعقاد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول (RMSP) پر تعیناتی کے دوران بحرین کی بندرگاہ میناء سلمان کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پہنچنے پر بحرین نیوی کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر، پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے رائل بحرین بحریہ کے جہاز المنامہ، امریکی جہاز ڈینیئل انوئے اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے جہاز جے ایس سمیدارے کے ساتھ مختلف اوقات میں باہمی مشقوں کا انعقاد کیا۔ مشقوں کا مقصد بحری افواج کے ساتھ ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ خطے میں مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینے کی مشق کرنا تھا۔ پی این ایس یرموک کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس، ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراھیم آل بن علی، کمانڈر رائل بحرین کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر ثاقب قمر اور بحرین نیوی کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
اہم خبریں سے مزید