• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”وزیراعلیٰ مریم فری وائی فائی“ ننکانہ سے بھی شروع، نیٹ ورکنگ مزید پھیلانے کا حکم

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر”سی ایم مریم نواز فری وائی فائی“ کالاہور اور قصور کے بعد اب ننکانہ صاحب میں بھیآغازکر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے لاہور میں مزید 250مقامات پر فری وائی فائی سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ننکانہ صاحب میں پہلے فیز میں پانچ مقامات پر سیف سٹی فری وائی فائی فنکشنل کر دیا گیا ہے ، ننکانہ صاحب میں 25ہزار سے زائد شہری مستفید ہو نگے۔ چار ہفتے میں ننکانہ کے شہریوں نے 250جی بی ڈیٹا مفت استعمال کیا ہے۔ قصور میں 10مقامات پر سروس دستیاب، مزید 20پوائنٹس پر شروع ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور میں 50لاکھ سے زائد شہریوں کا مفت انٹرنیٹ سروس سے استفادہ کامیابی کا ثبوت ہے۔ سیف سٹیز بہت جلد راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرنوالہ میں فنکشنل کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید