• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ، رحمٰن ڈکیت پولیس مقابلہ کیس میں بری

کراچی(این این آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی نے رحمن ڈکیت پولیس مقابلے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدم شواہد پر عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما کو بری کر دیاگیا، وکیل کا کہنا ہے کہ عذیر بلوچ کیخلاف پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں، اب تک 39مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔بدھ کولیاری گینگ کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کیخلافکیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عدم شواہد پر عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما کو بری کر دیا۔عذیر بلوچ کے وکیل نے کہا کہ عزیر بلوچ کیخلاف پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں، پراسیکیوشن کے گواہان کے بیان میں تضاد ہے۔پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف 2009 میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عذیر بلوچ کے خلاف 50 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ وکیل نے کہا کہ عذیر بلوچ اب تک 39 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید