اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے بعد وزیر اعظم ہا ؤس اور وزیر اعظم سیکرٹیر یٹ کی مینٹی ننس کا ٹاسک سی ڈی اے کو سونپ دیاگیا ۔ سی ڈی اے نے وزیر اعظم ہا ؤس کی مینٹی ننس کیلئے ایک نیا ڈ ائریکٹوریٹ قائم کرد یا ۔وزیر اعظم ہا ؤس کی دیکھ بھال کیلئے با قاعدہ عملہ بھی تعینات کردیاگیا ۔ سی ڈی اے کی جانب سے جا ری نو ٹیفیکیشن کے مطابق ای اینڈ ایم کیڈر کے گر یڈ انیس کے سینئر ترین افسر وسیم صابر کو ڈائریکٹر وزیراعظم ہاؤس مقرر کیا گیا ۔ شعبہ انوائر منٹکے گریڈ اٹھارہ کے افسر خا لد مسعود کو ڈپٹی ڈائریکٹر وزیر اعظم ہاؤس اور گریڈ سترہ کے سول انجنئر وقار اصغر کو ڈپٹی ڈئریکٹر اورای اینڈ ایم کے گریڈ سترہ کے اسسٹنٹدائریکٹر سلیم اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ۔ تین اسسٹنٹڈائریکٹرز کی تعیناتی کی گئی ہے جن میں انوائر منٹکے اے ڈی جمیل ا لر حمنٰ ٗاے ڈی سول انجنئر نگ نعمان حیدر اور سب انجنئر ای اینڈایم عزیر افتخار شامل ہیں۔