کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آئی پی پیز سے معاہدوں میں کرپشن کا امکان مسترد کردیا ہے۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آئی پی پیز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو چور کہیں گے تو کل یہاں کون سرمایہ کاری کرے گا؟ کسی کی ذاتی دشمنی ہے تو علیحدہ طے کریں، پاور نظام کے حقائق کو سمجھے بغیر بات نہیںکریں۔ شاہد خاقان عباسی نے آئی پی پیز پر تنقید کرنے والوں کو حقائق سے لاعلم قرار دیا اور کہا کہ آئی پی پیز حکومت کی دعوت پر لگے ہیں، کرپشن کی گنجائش ہی نہیں تھی۔ شاہد خاقان نے کہا کہ معاہدے حکومت نے خود مذاکرات کے بغیر بنائے، حکومت نے ہی نرخ مقرر کیا جس کی بنیاد پر سرمایہ کاری ہوئی۔