• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ منشیات کے نیٹ ورکس کا خاتمہ چاہتی ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ منشیات کے نیٹ ورکس کا خاتمہ چاہتی ہے، منشیات کے سپلائرز، ڈیلرز اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی گرفتاری ہماری اولین ترجیح ہے، انھوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے لئے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں نے مل کر کام کرنے، انٹیلجینس اور ڈیٹا شیئرنگ اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے بحالی کے مراکز میں اضافہ کا فیصلہ کر لیا ہے،سرکاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایات پر سندھ میں تشکیل دی گئی ہائی پاورڈ کمیٹی کا پہلا اجلاس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اقبال میمن، سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول محمد سلیم راجپوت، سیکریٹری تعلیم زاہد علی عباسی، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ عباس بلوچ، اینٹی نارکو ٹکس فورس کے کمانڈر برگیڈیئر عمر، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر، اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شاکر، انٹیلیجنس بیورو کے ڈائریکٹر خان فیصل، ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کے ڈی جی عثمان غنی صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید