• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر طفیل کا 66 واں یوم شہادت‘ مسلح افواج کا شہید کو خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے آج نشان حیدر کے عظیم شہید میجر طفیل محمد کی 66ویں شہادت کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق نشان حیدر کے دوسرے اعزاز یافتہ میجر طفیل محمد نے 1958ء میں مشرقی پاکستان کے لکھیم پور سیکٹر میں دشمن سے بے دھڑک مقابلے کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا مشن پورا کیا اور بے مثال بہادری، پختہ عزم اور فرائض کی غیر معمولی لگن کا مظاہرہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید