آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: میں نے اپنے بینک اکاؤنٹ میں فکس ڈپازٹ سے سود وصول کیا اور یہ رقم کسی دوسرے شخص کو بطور قرض دے دی، قرض لینے والے نے کچھ عرصے بعد قرض واپس کر دیا، اس ضمن میں سوال یہ ہے کہ مجھے قرض لینے والے سے جو رقم ملی، وہ حلال ہے یا حرام ، کیونکہ یہ سودی آمدنی تھی؟
جواب: صورت مسئولہ میں ملکیت بدلنے سے حرمت ختم نہیں ہوئی اور رقم اب بھی حرام ہے۔ حرام مال کا حکم یہ ہے کہ اسے اصل مالک کو واپس کیا جائے اور اگر واپس کرنا ممکن نہ ہو تو اسے بغیر ثواب کی نیت کے زکوٰۃ کے مستحق افراد پر صدقہ کردیا جائے۔