آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: اگر کسی کا پیسہ حرام ہو اور وہ کسی کوصدقہ یا ہدیہ دیتا ہے تو اس سے صدقہ اور ہدیہ لینا کیسا ہے؟
جواب: اگر کسی شخص کے مال کے متعلق یقینی طور پر معلوم ہو کہ اس کا مال حرام ہے، تو ایسے شخص سے صدقہ لینا اور اس کا ہدیہ قبول کرنا جائز نہیں ہے، باقی اگر لینے والا غریب اور مستحقِ زکوٰۃ ہو تو لے سکتاہے۔