لندن ( پ ر) مشرقی لندن کی مشہور صوین کرکٹ لیگ (SWEN) کے زیراہتمام ایلیٹ ڈیوس پراپرٹیز T/20 کپ فائنل اور ABS لافٹ میکرز S/7کپ کا فائنل ہوا۔ مہمان خصوصی وسیم رضا وائس چیئرمین EDLCL اور ندیم احمد ڈائریکٹر ABS نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ S/7کپ میں ایک فائنل پرنس کلب نے جیتا پھر ہونسلو لیپرڈز نے دو لگاتار فائنلز میں پرنس کلب کو شکست دے کر بیسٹ آف تھری فائنلز جیت لیا۔ ڈائریکٹر ندیم احمد نے وننگ ٹرافی عدیل رفیع کو جب کہ رنرز اَپ ٹرافی کپتان پرنس کلب ابرار میر کو دی۔ عدیل رفیع کپتان ہونسلو کو مین آف دی میچ کی ٹرافی بھی دی گئی۔ ایلیٹ ڈیوس T/20 فائنل میں ہونسلو لیپرڈز نے 167 رنز بنائے اور پرنس کلب تیرا اوورز تک 112 رنز بناکر میچ جیت رہا تھا جس میں ابرار میر نے جارہانہ اننگز کھیلتے ہوئے 23 گیندوں پر 36رنز بنا کر پانچ اوورز میں اسکور 47تک پہنچادیا تھالیکن لگاتار وکٹیں گرنے کی وجہ سے 37رنز سے ہار گیا۔ وسیم رضا نے وننگ ٹرافی عدیل رفیع اور رنرز اَپ ٹرافی کپتان پرنس کلب Azwer Ali کو دی جب کہ فیصل اقبال کو T/20 فائنل کا مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ محسن مختار نائب صدر صوین لیگ، عبدالموسیٰ GMCL، ہارون راجہ سیکرٹری پرنس کلب، محمد اکرام، بشارت راجہ، جبران مغل، والی احمد کے علاوہ دونوں ٹیموں کے سپورٹرز اور تماشائیوں کی کثیر تعداد نے صوین فائنلز دیکھے اور مینجمنٹ کے انتظامات کو سراہا۔