• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی روٹی نہ ملنے پر ارشد نے ماریشش میں ٹریننگ ادھوری چھوڑ دی تھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیولین تھرو اسٹار ارشد ندیم سات سال قبل دیسی روٹی کھانے کے شوق میں ماریشش سے چھ ماہ پہلے ہی ٹریننگ کیمپ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔ 

پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن کے سابق صدر میجر جنرل اکرم ساہی نے جنگ کو بتایا کہ سات سال قبل عالمی فیڈریشن سے ان کے لئے اسکالر شپ حاصل کی تھی، انہیں ماریشش میں ورلڈ کلاس کوچ کی نگرانی میں چھ ماہ کی ٹریننگ لینی تھی مگر دو دن بعد ہی انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی روٹی چاہئے،کھانے میں مزا نہیں آرہا،مجھے واپس بلالیں ، ہم نے مقامی افراد کی مدد سے پاکستانی اور بھارتی ریسٹورنٹ سے روٹی کا بند وبست بھی کرایا مگر وہ خوش نہیں تھےجس پر واپس بلالیا، پھر ایک بار انہیں ٹریننگ کے لئے باہر بھیجنے کا انتظام کرایا اور ان کی اہلیہ کو بھی ساتھ بھیجنے کا کہا مگر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے وہ نہیں جاسکیں، ارشد وہاں بھی مطمئن نہیں تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ ارشد سادہ طبعیت کا کھلاڑی ہے، ہماری ہدایت پر اپنی پہلی تھرو ہی طویل پھینکنے کی حکمت عملی اپنائی جس سے کوالیفائی راؤنڈ میں فائدہ ہوا۔

اسپورٹس سے مزید