• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسن گلیسپی نے آسٹریلین ٹم نیلسن کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے ٹم نیلسن کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا۔ اس وقت وہ آسٹریلیا میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کو اپنے سپورٹ اسٹاف میں شامل کر لیا ہے۔ وہ پاکستان شاہینز کے کیمپ کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ ٹم نیلسن بدھ اور جمعرات کو اسلام آباد کلب میں پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ میں شامل تھے۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیم انتظامیہ کا اعلان کرتے وقت ان کا اور منیجر کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

اسپورٹس سے مزید