• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ نہ جاننے والے گالفر قاسم نے دو کروڑ کی گاڑی جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں چیف آف نیول اسٹاف چیمپئن شپ میں محمد قاسم نے ہول ان ون میں قیمتی گاڑی اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ ڈی ایچ کلب کے پروفیشنل گالفر محمد قاسم نے کراچی گالف کلب کے ریڈ کورس کے ہول نمبر تین پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خالی ہاتھ آیا تھا دو کروڑ کی گاڑی جیت لی۔ موٹر سائیکل چلاتا ہوں، گاڑی چلانا نہیں آتی۔ مہنگائی کے دور میں اتنی مہنگی گاڑی کیسے رکھ سکتا ہوں، پیٹرول کا خرچہ کون برداشت کرے گا ۔ ارادہ ہے گاڑی فروخت کرکے حالات بہتر کروں ۔ دریں اثنا پروفیشنلز ایونٹ میں پہلے روز نیوی کے محمد عالم چھ انڈر پار کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ احمد بیگ پانچ انڈر پار کے ساتھ دوسرے ، زبیر حسین چار انڈر پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔ دفاعی چیمپئن شبیر اقبال اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ وہ دو انڈر پار کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں ۔ امیچرز میں نعمان الیاس 72 اسکور کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔ عمر خالد ون اوور پار کے ساتھ دوسرے اور نعمان اصغر تیسرے نمبر پر ہیں ۔ تیز ہوا اور کورس کنڈیشن کی وجہ سے گالفرز پریشان رہے ۔

اسپورٹس سے مزید