• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کھلاڑیوں کو سی ایم ایچ اسپتال میں علاج کی سہولت مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملک بھرمیں قائم سی ایم ایچ اسپتالوں میں علاج ومعالجہ کی سہولت مل گئی، آرمی چیف نے یہ اعلان اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں سلور میڈل جیتنے پر قومی ٹیم سے ملاقات کے موقع پر کیا تھا، اس مقصد کیلئے مفت میڈیکل کارڈ کھلاڑیوں کے حوالے کردیے گئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے آرمی چیف اور پاکستان آرمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں اپنا کلیدی کردار کیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید