• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس فائنل سے نااہلی پر بھارتی ریسلر ریٹائر ہوگئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیرس اولمپکس میں وزن کے باعث نا اہل ہونے والی بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربھارتی ریسلر نے پیرس اولمپکس کے فائنل میں پہنچ کر ڈس کوالیفائی ہونے پر اپنی قوم سے معذرت کرلی۔ اپنی پوسٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کُشتی جیت گئی، میں ہار گئی، مجھے معاف کردیں،اب مجھ میں مزید طاقت نہیں ہے، الوداع ریسلنگ 2001 سے 2024 تک کا سفر یہاں ختم ہوا ۔ دوسری جانب انہوں نے ڈس کوالیفائی ہونے پر کھیلوں کی عالمی عدالت سےرجوع کرلیا۔
اسپورٹس سے مزید