• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیب الحسن کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عوامی لیگ کے رہنماء اور سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔ کینیڈا میں شائقین نے ان کو دیکھ زبردست نعرے بازی کی۔ وہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے قریب اور پارلیمنٹ کے رکن تھے۔ اس سے قبل سابق کپتان مشرفی مرتضی کے گھر کو مشتعل لوگوں نے نذر آتش کردیا تھا۔ کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ میں مصروف شکیب دورہ پاکستان کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر چکے ہیں۔ لیکن بنگلہ دیش میں سیاسی حالات تبدیل اور حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد عوام حسینہ واجد سے وابستہ ہر چیز سے نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شکیب الحسن بھی زیر تنقید ہیں ، عوامی غم وغصے کے پیش نظر ان کی وطن واپسی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ بنگلہ دیش بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز شکیب سے رابطہ نہیں کرسکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سیریز کیلیے 18 رکنی ابتدائی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے، تاہم شکیب اور تسکین احمد کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں۔

اسپورٹس سے مزید