• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس، بھارت نے ہاکی کا برانز میڈل جیت لیا

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس میں آٹھ بار کے چیمپئن بھارت نے جمعرات کو اسپین کو 2-1سے شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا، ہرمن پریت سنگھ نے دو نوں گول اسکور کئے۔ دریں اثنا 28،25،17 گولڈ، سلور اور برانز میڈل کے ساتھ چین نے امریکا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ امریکا میڈلز سنچری کے نزدیک پہنچ گیا ہے اس کے تمغوں کی تعداد 95ہوگئی جس میں27 گولڈ، 35سلور33 برانز میڈلز شامل ہیں۔ مینز ڈسکس تھرو میں جمیکا روجے اسٹونا نے 70 میٹر دور ڈسک پھینک کر اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا۔ مردوں کا فٹبال فائنل جمعے کو فرانس اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فرانس نے جرمنی کو شکست دے کر مردوں کے باسکٹ بال فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ چینی کھلاڑیوںنے ٹیبل ٹینس خواتین ٹیم ایونٹ فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی، خواتین تین ہزار میٹرز ریس مراکش کی سوفینی بخالی نے جیت لی۔ جنوبی کوریا کے پارک تائی جون نے تائیکوانڈو میں مردوں کے 58 کلوگرام مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا ۔

اسپورٹس سے مزید