• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی پی اے سی، محکمہ اوقاف میں بےقاعدگیاں، اکاؤنٹنٹ کو معطل کرنیکا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمے اوقاف زکواۃ و عشر میں مالی سال 2016-2017میں 2.850ملین کی بے قائدگیوں کا اور محکمے کی جانب سے آڈٹ پیراز کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمے اوقاف کے اکاؤنٹنٹ کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ پی اے سی نے محکمہ اوقاف میں 4افسران کی غیرقانونی بھرتیوں اور محکمے کے 18افسران سمیت 23 ملازمین کو غیرقانونی طور پر تنخواہوں اور الاؤنسزجاری ہونے مد میں 16.093ملین روپے کی بے ضابطگیوں پر سیکریٹری محکمہ اوقاف کو انکوائری افسر مقرر کرکے غیرقانونی بھرتیو اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرکے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پی اے سی نے سندھ میں محکمہ اوقاف کی سجاول، میرپور خاص، ٹنڈو جام سمیت مختلف اضلاع میں 18ہزار سے زائد ایکڑ وقف زمین مختلف لوگوں کو الاٹ ہونے اور الاٹمنٹ کی رقم کا ریکارڈ 13اگست تک فراہم کرنے کی محکمے کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ جمعرات کو سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں چیئرمین نثارکھوڑو کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین قاسم سومرو، سعدیہ جاوید،ریحان راجپوت نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید