• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونیورسٹی پروفیسرز کی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے پروفیسرز کے چھ رکنی وفد نے آج وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور نوکریوں میں ترقیوں سمیت مختلف مطالبات پیش کیے. پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن آغا کی قیادت میں سندھ یونیورسٹی کے وفد میں ڈاکٹر نویدہ کٹپر، ڈاکٹر مبارک لاشاری، ڈاکٹر وسیم ملک اور ڈاکٹر سعید احمد لاکھو شامل تھے. وفد نے جامعات اور بورڈز کے وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ یونیورسٹی میں ویسے تو کئی انتظامی مسائل ہیں جن پر حکام کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لیکن ان مسائل میں سب سے زیادہ اہم مسئلہ نوکریوں میں ترقیوں کے معاملے میں نا انصافی اور اقربا پروری ہے. ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عہدوں پر ترقیوں یا ایچ او ڈیز اور ڈینز کی تقرریوں کے معاملے میں ان کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید