• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بینک ایبلٹی بڑھ رہی ہے، نمائندہ یو این ڈی پی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اقومِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام پاکستان(UNDP) کے نمائندے ڈاکٹر سیموئل رزک نے کہاکہ پاکستان میں بینک ایبلٹی بڑھ رہی ہے اور یہ شراکت دار ی اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروبار منافع بخش اور سماجی طوپر ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اوورسیز انوسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI)نے پائیدار اور جامع پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے کیلئے اہم قدم کے طورپر اقومِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام پاکستان(UNDP)کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت صنفی مساوات،ڈائیورسٹی،شمولیت اور سماجی اثرات کی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنے کے اقدامات اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs)کیلئے دونوں اداروں کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس موقع پر او آئی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو /سیکریٹری جنرل ایم عبد العلیم نے یواین ڈی پی کے ساتھ شراکت داری پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یو این ڈی پی کے ساتھ مل کر ہم موئثر تحقیقی رپورٹس،ایڈوکیسی کمیپینز اور علم کے اشتراک کیلئے اجتماعی مہارت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید