• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ میں6ہزار 342گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف، ڈی جی مانیٹرنگ نے سیکریٹری تعلیم سندھ کو سمری بھجوادی، تمام اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں، ایسے بھی ملازمین ہیں جو ریٹائرمنٹ کے باوجود تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں،تمام اساتذہ کی آئی ڈیز اور تنخواہیں بند کی جائیں۔

دریں اثناء محکمہ تعلیم تعلیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ میں نہ کوئی گھوسٹ ملازم ہے اور نہ ہی کوئی اسکول گھوسٹ ہے۔ گھوسٹ ملازم یا گھوسٹ اساتذہ کی اصطلاح کے استعمال سے محکمہ کا غلط تاثر پیش ہو رہا ہے۔ 

نوکری پر غیر حاضر رہنے یا عادی غیر حاضر اساتذہ یا ملازمین کی نشاندہی خود محکمہ کی طرف سے کی گئی۔ بغیر اطلاع کے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ یا ملازمین کی نشاندہی پر محکمہ کی طرف سے کارروائی وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید