• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا اداروں کیخلاف مہم افسوسناک ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مسلسل ملک دشمنی کررہی ہے، تحریک انصاف کا اداروں کیخلاف مہم افسوناک ہے، اس نے ثابت کردیا ہے کہ وہ غدار جماعت ہے اس کیخلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بیانات اور مہم نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی سیاست میں اس جماعت کی کوئی گنجائش نہیں، جس جماعت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کیلئے کوئی کام نہیں کیا، اس نے مخالفین پر الزام تراشی اور بیرون ملک پاکستانی سیاست دانوں اور سابق حکمرانوں کو بدنام کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اپنی حکومت میں وہ افواج پاکستان اور حکومت کو ایک پیج پر قرار دیتے تھے، اقتدار سے محرومی کے بعد انہوں نے جس طرح نو مئی کا واقعہ کیا اور اہم تنصیبات پر حملے کئے وہ انکی کھلی ملک دشمنی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید