• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق تصویری نمائش کا انعقاد

جدہ (شاہدنعیم) او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مشن نے آج جدہ میں او آئی سی کے ہیڈکوارٹر میں ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ کے موقع پر ’’خصوصی تقریب اور فوٹو نمائش‘‘ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ تھے۔ اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان برائے جدہ خالد مجید، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے سینئر افسران، او آئی سی کے رکن ممالک کے مستقل نمائندگان شامل تھے۔ تقریب کا آغاز کرتے ہوئے او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر فواد شیر نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر کاز کیلئے ان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ سفیر فواد شیر نے افسوس کا اظہار کیا کہ 5اگست 2019کو بھارت کی غیر قانونی اقدامات کے بعد پانچ سال گزر چکے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید