• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کے بین الصوبائی تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے 10اعلی افسران جن میں ڈائریکٹر ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں ان کے بین الصوبائی تبادلے کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایمصائم سلطان نے دو نوٹی فکیشنز جاری کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر نثار احمد خان کا پشاور سے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر، ڈائریکٹر انعام اللہ گنڈاپور کا کوہاٹ سے پشاور، کوئٹہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سعید میمن کا تبادلہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کوئٹہ کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء لاہور زون کاشف مصطفی کا تبادلہ کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید