کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے یلو لائن (بی آر ٹی) کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالے گا، تمام متعلقہ فریق تاخیر کا باعثبننے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے تندہی سے کام کریں۔ وہ جمعرات کو یہاں اپنے دفتر میں یلو لائن کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن ، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، عالمی بینک کے نمائندے لنکن فلور، بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میںیلو لائن کے تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر نےیلو لائن منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے کی ہدایات کی، عالمی بینک کے نمائندے نے یلو لائن منصوبے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ یلو لائن منصوبے کی ڈیڈ لائن پوری کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اجتماعی کوششیں کرنی ہونگی، یہ منصوبہکراچی کے شہریوں کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔