اسلام آباد ( رانا غلام قادر)سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے نجی ہاؤ سنگ اسکیم بحریہ ٹاؤن کو لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی پر شو کاز نو ٹس جاری کردیا۔ بحریہ ٹا ؤن کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو محمد سلیم کے نام ڈائریکٹر ہا ؤسنگ سوسائٹیز اعجاز احمد شیخ کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ پیرا ڈائیز کمرشل اسکیم فور کا 243کنال پر مشتمل لے آؤٹ پلان 29اگست2023کو منظور کیاگیا تھا۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ بحر یہ ٹاؤن لے آؤٹ پلان ے تقاضے پورے کرنے میں نا کام رہی ہے،سی ڈی اے سے این او سی لئے بغیرڈویلپمنٹ کی جا رہی ہے۔