• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ججوں کردار کشی مہم، معاملہ کی تہہ تک جائینگے، لاہورہائیکورٹ

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم کیخلاف درخواست پر سماعت،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے غیر مناسب مواد کے خلاف پبلک آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس معاملہ کی تہہ تک جائینگے، ججوں کی خلاف مہم چلانے والوں کی لسٹیں تیار کریں، آئندہ کوئی ایسی پوسٹ نظر آئی تو ذمہ دار ڈی جی ہونگے،ججوں کی تضحیک اور کردار کشی بارے این سی سی آئی اے کی رپورٹ عدالت میں جمع ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے  بتایا کہ 170 سوشل میڈیا اکاؤنٹس غیر مناسب مواد میں ملوث پائے گئے ،رپورٹ میں کہا گیا کہ 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تنقید کی اجازت ہے مگر ججوں کی ذاتی کردار کشی برداشت نہیں کی جائے گی،توہین عدالت یا غیر مناسب مواد کسی صورت قابل قبول نہیں،جس کے خلاف کارروائی ہو اسے ناجائز طور پر نہ رگڑا جائے،غیر مناسب مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے،این سی سی آئی اے کی خاموشی تشویشناک ہے، پی ٹی اے اب تک سو کیوں رہا تھا،اب تک کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ یا ویب سائٹ بلاک نہیں کی گئی،بیرون ملک بیٹھ کر غیر مناسب مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے،آرٹیکل 19آزادی اظہار رائے کی بات کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید