• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے رابطے میں ہیں، جلد پاکستانیوں کیلئے امیگرنٹ ویزے بحال ہوجائینگے، دفترخارجہ

اسلام آباد( نیوز ایجنسی ، جنگ نیوز  ) وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہامریکا سے رابطے میں ہیں، جلد پاکستانیوں کیلئے امیگرنٹ ویزے بحال ہوجائینگے، ایران کیخلاف  اپنی سرزمین و فضا استعمال نہ ہونے دینے کے مؤقف پر کاربند ہیں، ایران اور امریکا دو نوں کے ساتھ تجارتی روابط جاری رکھیں گے، امید ہے تجارتی معاملات حل ہوجائیں گے،ایران کی صورت حال پر نظر ہے، ایران کے مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں، امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے، خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال اور تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا ایران کے امن و استحکام کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان پر امن خوشحال ایران دیکھنا چاہتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید