اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے سابق جج سید منصور علی شاہ نے دوبارہ بطور وکیل پریکٹس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایاہے کہ اب ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا مرکز بین الاقوامی اور ملکی ثالثی، مصالحت اور اسٹریٹجک قانونی مشاورت ہو گا،اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تدریس کے شعبے سے اپنی وابستگی برقرار رکھنے کا بھی عزم ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بین الاقوامی معات میں بھی تدریسی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،گزشتہ روز سید منصور علی شاہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ انہوں نے اصولی بنیادوں پر سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا،انہوں نے دوبارہ قانونی پریکٹس میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس وقت(لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز ) لمز میںʼʼڈسٹنگوئشڈ پروفیسر آف پریکٹسʼʼکے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔