• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں تحقیقات سست روی کا شکار

کراچی(اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں تفتیشی افسران کے خلاف مقدمات درج ہونے، ان کی گرفتاریاں اور پھر مختلف سرکل سے افسران کو او ایس ڈی بنا کر ہیڈ کوارٹر ٹرانسفر کرنے کے بعد ادارے میں تفتیشی کا عمل نہایت ست روی کا شکار ہے۔ زیر التوا انکوائریز کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور تفتیشی افسران کام میں بالکل دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ توقع تھی کہ کلیدی عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے بعد صورتحال بہتر ہوگی مگر ایسا نہیں ہو سکا۔ سب سے برا حال کراچی سرکل کا ہے جہاں ایک ایک افسر کے پاس 800 سے ایک ہزار تفتیش زیر التوا ہیں۔
اہم خبریں سے مزید