• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازعہ ٹویٹ کیس؛ جرح کا حق ختم؛ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منسوخ

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں جرح کا حق ختم کرکے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی  اوردونوں  کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم  دیدیا۔آج 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ گذشتہ روز سماعت کے موقع پر فا ضل نے ملزمان کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   ملزمان کو بتا دیں اگر آج پیش نہ ہوئے تو جرح کا حق ختم کر دیں گے۔ عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید