• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے سیریل ”ایک اور پاکیزہ“ نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی

کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ”ایک اور پاکیزہ“ نے نشر ہوتے ہی ناظرین میں غیر معمولی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔ پہلی قسط میں بھرپور زندگی گزارنے والی پاکیزہ کو گھر سے باہر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم اس نازک موقع پر اس کا سہارا بننے کے بجائے اہلِ خانہ اسے ہی مجرم ٹھہراتے ہوئے اس کی زبردستی شادی کرا دیتے ہیں۔اور اس طرح مجرم آزاد رہتے ہیں اور پاکیزہ کو زبردستی کی شادی کی صورت میں سزا مل جاتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکیزہ اس صدمے سے نکل پائے گی اور اپنی مرضی و منشا کے خلاف قائم ہونے والے اس رشتے میں کس طرح زندگی گزارے گی۔اور کیا ہمارے معاشرے میں ظلم کا بوجھ کمزور پر ہی ڈالا جاتا رہے گا؟۔
اہم خبریں سے مزید